ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / میانمار کی ریاست راکھین میں بارودی سرنگ بناتے ہوئے دو افراد ہلاک

میانمار کی ریاست راکھین میں بارودی سرنگ بناتے ہوئے دو افراد ہلاک

Tue, 09 May 2017 18:10:31  SO Admin   S.O. News Service

میانمار،9مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)میانمار کی سکیورٹی فورسز نے مشرقی ریاست راکھین کے ایک حصے میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ میانمار کی حکومت کے مطابق یہ آپریشن بارودی سرنگ بنانے کی کوشش کے دوران دو افراد کی ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ آنگ سان سوچی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ریاست راکھین میں تھینی نامی گاؤں کے مضافات میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔ بیان کے مطابق اس دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا جس دوران بارود اور چارکول کی سپلائی پکڑی گئی جو بارودی سرنگوں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز دھماکے اور ہلاکتوں کی تفتیش کر رہی ہیں۔


Share: